جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی فوج کا ڈرون حملہ، 3 فلسطینی زخمی

جمعہ 29-مارچ-2019

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر بغیر پائلٹ ڈرون سے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیا کے مشرق میں فلسطینیوں کے ایک گروپ پر میزائل داغا جس کے نتیجے میں ایک تین فلسطینی زخمی ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق زخمی ہونے والے تینوں فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فوج نے شمالی غزہ میں آتش گیر مواد پھینکنے والے ایک فلسطینی گروپ پر میزائل حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دوسری جانب کل ہفتے کے روز 30 مارچ کو غزہ میں ‘یوم الارض’ کے موقع پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی