کل بدھ کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں دسیوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو136 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیزحرکتیں کرکے فلسطینی نمازیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروںکے دھاووں کے وقت صہیونی پولیس کی بھاری نفری مسجد کے دروازوں پر تعینات کی گئی تھی۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی۔
خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے تازہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے جب دوسری جانب صہیونی عدالت نے مسجد اقصیٰ کے باب رحمت کو دو ماہ کے لیے بند کر دیا ہے۔