چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایمنسٹی کا فلسطینی صحافی و سماجی کارکن کا ٹرائل روکنے کا مطالبہ

جمعرات 28-مارچ-2019

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیرحراست فلسطینی صحافی عیسیٰ عمرو کا ٹرائل بند کرے اور اسے فوری طور پررہا کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے صحافی اور سماجی کارکن عیسیٰ عمرو کو غیرقانونی طورپر حراست میں لے رکھا ہے۔ بیان میں صحافی کی گرفتاری کو فلسطین میں آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق عیسیٰ عمرو کو حراست میں رکھنا اور ان کا ٹرائل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

بیان میں فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صحافی عیسیٰ عمرو کے خلاف عاید کردہ تمام الزامات اور مقدمات ختم کرتے ہوئے انہیں فوری طور پررہا کرے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے صحافی عیسیٰ عمرو کو 4 ستمبر 2017ء کوحراست میں لیا۔ وہ ‘یوتھ برائے انسداد یہودی آبادکاری’ کے چیئرمین ہیں اور سوشل میڈیا پرفلسطین میں‌ یہودی آباد کاری کی روک تھام میں پیش پیش رہے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسیر صحافی عیسیٰ عمرو پر 18 مختلف الزامات عاید کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی