شنبه 10/می/2025

غرب اردن: اسرائیلی فوج کی فائرنگ 19 سالہ امدادی کارکن شہید، تین زخمی

جمعرات 28-مارچ-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 19 سالہ فلسطینی امدادی کارکن شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے بیت لحم میں الدھیشہ کیمپ فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک فلسطینی امدادی کارکن شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ الدھشیہ پناہ گزین کیمپ میں مظاہرے کے دوران 19 سالہ فلسطینی ساجد مزھر شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلائیں اور ان پر ربڑ کے خول میں پٹی دھاتی گولیوں کا استعمال کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کی فائرنگ سے زجمی ہونے والے تین فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں فلسطینی شہری جہاد معالی کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم گھر پرنہ ہونے کی بناء پر انہیں حراست میں نہیں لیا جاسکا۔ اسرائیلی فوج نے اس کے بھائی عیسیٰ معالی کو حراست میں لے لیا۔

ادھر فلسطینی میڈیکل ریلیف آرگنائزیشن کے چیئرمین مصطفیٰ البرغوثی نے بتایا کہ صہیونی فوج نے امدادی کارکن ساجد مزھر کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مختصر لنک:

کاپی