فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں قابض یہودی آباد کاروں نے ایک مقامی فلسطینی اسکول پر دھاوا بولا اور اسکول میں گھس کر طلباء اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو جنوبی بیت لحم میں ایک اسکول میں گھرس کر یہودی آباد کاروں نے طلباء کو ہراساں کیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق دسیوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی مین مدرسہ الخنساء پر دھاوا بولا۔ یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔
یہودی آباد کاروں کے اسکول پر دھاوے کے وقت قریب سے گذرنے والی سڑکوں پر ٹریفک بند کردی گئی تھی۔