جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 30 مکانات ملبے کا ڈھیر، 500 کو نقصان پہنچا

بدھ 27-مارچ-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قابض صہیونی ریاست کی طرف سے 24 چوبیس گھنٹوں کے دوران وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں 30 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 500 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیر برائے ہائوسنگ و آباد کاری مفید الحساینہ نے بتایا کہ منگل فلسطینی عملے نے صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات جمع کرنا شروع کی ہیں۔ اب تک کی تفصیلات کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 30 مکان مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ 500 کو جزوری نقصان پہنچا ہے۔ ان میں سے بعض زیادہ متاثر ہوئے ہیں جو رہائش کے قابل نہیں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی حکومت غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔ بمباری سے بے گھر ہونے والے شہریوں کی آباد کاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

ادھر غزہ میں فلسطینی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ پر 50 فضائی اور زمینی حملے کیے جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

بمباری سے شہریوں کی املاک، زرعی اجناس اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ڈرائیونگ اسکول تباہ اور ایک مسجد بھی شہید ہوگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی