لبنانی مزاحمتی تنظیم ‘حزب اللہ’ کے سیکرٹری جنر حسن نصراللہ نے کہا ہے وادی گولان پرصہیونی ریاست کی حاکمیت تسلیم کرنے کا امریکی اعلان عالمی اجماع اور بین الاقوامی قرادادوں کی کھلی توہین ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں حسن نصراللہ نے کہا کہ عرب ۔ اسرائیل کشمکش کی تاریخ میں شام کے وادی گولان پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنا غیرمعمولی واقعہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے مقبوضہ وادی گولان کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرکے بین الاقوامی فیصلوں اور قراردادوں کی کھلم کھلا توہین کی ہے۔
حسن نصراللہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ غزہ پرحملے کی صہیونی کارروائی کھلم کھلا دہشت گردی ہے۔انہوںنے کہاکہ صہیونی ریاست فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہے۔ دوسری جانب امریکا صرف صہیونی حکومتوں کے مفادات کے لیے کام کرتا ہے اور صہیونی ریاست کے مفادات کے لیے بین الاقوامی قوانین کی کھلم عام پامالی جاری ہے۔
حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ القدس اور وادی گولان کے حوالے سے امریکی انتقامی اقدامات اور ان پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابل قبول ہے۔