چهارشنبه 30/آوریل/2025

جب نصف کراہ ارض روشن اور باقی نصف تاریکی میں ڈوب گیا!

منگل 26-مارچ-2019

سائنسی معلومات شائع کرنےوالی ویب سائیٹ ‘لائف سائنس’ کی رپورٹ نے کرہ ارض کی ایک تازہ تصویر شائع کی ہے جس میں زمین کو دن اور رات کے برابر حصوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ توازن اور اعتدال موسم بہار یا ہرسال مارچ  اور خزان کے موسم میں ستمبر میں دیکھا جاتا ہے۔

اس منظر میں زمین کے روشن اور تاریک حصے کو برابر دیکھا جاسکتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں آدھی زمین روشن اور باقی آدھی تاریکی میں ڈوبی ہوتی ہے۔ روشن حصہ سورج کے سامنے اور دن کا ہوتا ہے اور تاریک حصہ رات پر مشتمل ہوتا ہے۔

مارچ کے بعد کرہ ارض میں روشنی اور اندھیرے کا توازن ستمبر میں برابر ہوتا ہے۔

تاہم اگر کوئی یہ سوال پوچھے کہ آیا کرہ ارض میں دان اور رات کا توازن دائمی کیوں نہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہماری زمین 23 اعشاریہ 5 درجے اپنے محور میں جھکی ہوئی ہے۔ اس لیے زمین پر دن اور رات یا روشنی اور اندھیر یکساں نہیں‌ہوتے۔ یہ فرق زمین کا سورج کے گرد مدار میں چکر لگانے کے باعث ہوتا ہے۔ سال میں دو بار زمین سورج کے سامن عمودی شکل میں آتی ہے اور اس میں نصف کرہ ارض روش اور باقی نصف تاریکی میں ڈوب جاتا ہے۔ اس موقع پر سورج خط استوا پر ہوتا ہے۔

گذشتہ ہفتے 20 مارچ بدھ کے روز امریکا کے معیاری وقت کے مطابق 5 بج کر 58 منٹ پر زمین کا نصف روشن اور باقی نصف اندھیرے میں ڈوب گیا۔ یہ تصویر”GOES EAST” سیٹلائیٹ کی مدد سے لی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی