افریقی ملک گھانا میں چار ماہ قبل حراست میں لیے جانے کے بعد لاپتا کیا جانے والا فلسطینی پناہ گزین رہائی کے بعد لبنان پہنچ گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پناہ گزین مہران بعجور کو چار ماہ قب گھانا میں داخل ہونے پر حراست میں لیا گیا تھا۔
وہ حال ہی میں گھانا کی جیل سے رہائی کے بعد لبنان واپس آگیا جہاں وہ البداوی پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں مرکزاطلاعات فلسطین نے گھانا میں گرفتار کیے گئے فلسطینی پناہ گزین مہران بعجور کا معاملہ اٹھایا تھا جس کے بعد گھانا نے اس کی رہائی کے اقدامات کیے۔ گھانا کے سیکیورٹی ادارے اور انٹیلی جنس حکام مہران بعجورکی ملک میں موجودگی یا گرفتاری سے انکار کرتے رہے ہیں۔