شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی فوج کے 50 حملوں کے بعد خاموشی

منگل 26-مارچ-2019

فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے وحشیانہ بمباری رات بھر جاری رہنے کے بعد بند ہوگئی ہے۔ تاہم علاقے میں خوف وہراس کی فضاء بدستور موجود ہے۔

اطلاعات کے مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی شب اور آج علی الصبح صہیونی فوج کی طرف سے 50 مقامات پر فضائی اور زمینی حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں فلسطینی مزاحمتی مراکز کے ساتھ ساتھ شہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق آج منگل  کو علی الصبح غزہ میں متعدد مقامات پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے مختلف اہداف پر فضائی حملے کئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے دیر البلح میں دو میزائل حملے کیے گئے۔

قبل ازیں 3 بج کر 20 منٹ پر صہیونی فوج نے دعویٰ‌ کیا کہ اس نے بیت حانون، بیت لاھیا اور دیگر مقامات پر حماس اور اسلامی جہاد کے 15 مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

صبح سوا تین بجے فلسطینی مزاحمت کاروں نے صہیونی تنصیبات پر راکٹ حملے کئے۔ سوا تین بجے اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے شمالی بیت لاھیا پر گولہ باری کی۔ تین بج کر10 منٹ پر عسقلان میں اسرائیلی ڈرون طیارے نے حملہ کیا۔ پونے تین بجے بیت حانون میں اسرائیلی بمباری سے ایک مسجد میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں مسجد شہید ہو گئی۔
 
اسرائیلی فوج نے بیت لاھیا میں ایک مقامی فلسطینی ڈرائیونگ اسکول پربمباری کی۔

مختصر لنک:

کاپی