چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آبادکاروں کا فلسطینی خاتون اور اس کے بیٹے پر حملہ

پیر 25-مارچ-2019

یہوددی آباد کاروں کے ایک جتھے نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل کی تاریخی مسجد ابراہیمی کے نزدیک تل الرمیدہ کے علاقے میں ایک فلسطینی خاتون اور اس کے بیٹے پر حملہ کر دیا۔ حملہ آور یہودیوں نے اس موقع پر گالم گلوچ بھی کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق تل الرمیدہ میں اپنے گھر کے باہر موجود قاقور خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون اور اس کے بیٹے کو یہودی انتہا پسند آبادکاروں نے  مار پیٹ کا نشانہ بنایا  اور گالیاں بکیں۔ یہودی آبادکار اسی علاقے کے قریب ایک غیر قانونی آؤٹ پوسٹ میں رہتے ہیں۔

یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی آئے روز تل الرمیدہ کے مقامی رہائشیوں پر حملے کر کے انہیں اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی