چهارشنبه 30/آوریل/2025

تل ابیب میں راکٹ حملے کے بعد نیتن یاھو کا دورہ امریکا منسوخ

پیر 25-مارچ-2019

فلسطین کے شورش زادہ علاقے غزہ کی پٹی سے سوموار کو علی الصباح اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر داغے گئے راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکا کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

آج علی الصبح غزہ سے داغے گئےدو راکت وسطی فلسطین میں تل الربیع”تل ابیب” میں جا گرے جس کے نتیجے میں کم سے کم سات صہیونی زخمی ہوگئے۔

نیتن یاھو کےدفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے غزہ سے راکٹ حملوں کے بعد امریکا کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے غیرمعمولی جارحیت کی ہے۔

ادھر اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کےسابق چیف میجر جنرل عاموس یادلین نے غزہ پر حملہ کرنے اور فلسطینی قیادت کو شہید کرنے کا  اشتعال انگیز مطالبہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی