چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیروت میں فلسطینی پناہ گزینوں کا احتجاج

اتوار 24-مارچ-2019

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے اقوام متحدہ کی قائم کردہ ریلیف ایجنسی’اونروا’ کی طرف سے فلسطینی ملازمین کے خلاف کیے گئے اقدامات کےخلاف کل سوموار کو بیروت میں "اونروا” ہیڈ کواٹر کے باہراحتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیروت میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں کی مشاورتی کمیٹی کی طرف سےپریس میں ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ اس بیان میں فلسطینی پناہ گزینوں اور "اونروا” کی کارروائیوں سے متاثرہ فلسطینیوں سے مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

مشاورتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ "اونروا” کی بنیادی ذمہ داری فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کو یقینی بنانا ہے مگر تنظیم دانستہ طورپر ہمارے مطالبات کونظرانداز کررہی ہے۔ اونروا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی نفی کی جاتی ہے اور ان سے بنیادی مراعات چھینی جا رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزین "اونروا” کی طرف سے ملازمین کے حقوق کی نفی پرخاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ ہم اپنے حقوق پر کوئی افراط وتفریط نہیں ہونے دیں‌ گے۔

 

مختصر لنک:

کاپی