چهارشنبه 30/آوریل/2025

گذشتہ ہفتے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی سے 6 فلسطینی شہید، 123 زخمی

اتوار 24-مارچ-2019

گذشتہ ہفتے فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید اور 123 زخمی ہوئے جب کہ فلسطینیوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان 109 مقامات پر تصادم ہوا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے شبعہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ گذشتہ ہفتے بھی جاری رہا۔ قابض فوج نے دہشت گردانہ کارروائیوں میں چھ فلسطینی شہری شہید ہوئے۔

گذشتہ ہفتے فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 3 صہیونی ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔

دو فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی میں گذشتہ جمعہ کو گولیاں مار کرشہید کردیا گیا۔ اس کے علاوہ بیت لحم میں ایک فلسطینی کو شہید اور دو فلسطینیوں کو مشرقی نابلس میں‌بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں شہید کیا گیا۔
رپورٹ کےمطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 123 فلسطینی زخمی ہوئے۔ ان میں سے 62 فلسطینی گذشتہ جمعہ کو غزہ کی پٹی میں ہونے والے ایک مظاہرے میں جب کہ 32 فلسطینی منگل کے روز اور چار سوموار کو اور آٹھ فلسطینی اتوار کے روز اسیرائیلی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی