جمعه 15/نوامبر/2024

دہشت گردی کا شکار ہونے والی مساجد کے لیے زائرین کے دروازے کھول دیے گئے

اتوار 24-مارچ-2019

نیوزی لینڈ کے ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق پندرہ مارچ کے سانحے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ملک بھر کی مساجد کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

اگرچہ مساجد کو متعلقہ کمیٹیوں اور انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ہے مگر ایک پراسرار خاموشی موجود ہے۔

دونوں مساجد میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد مرمت کے کام کے دوران زائرین کو آنے سے روک دیا گیا تھا۔

دونوں مساجد میں 15 ، 15 افراد کے گروپ کے زائرین کو داخل ہونے کی اجات دی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ 15مارچ 2019ءکو  نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گردی کے واقعے میں 50 نمازی شہید اور 50 زخمی ہوگئے تھے۔ یہ حملہ ایک آسٹریلوی دہشت گرد نے کیا تھا جسے گرفتار کرکے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی