چهارشنبه 30/آوریل/2025

نوجوانی میں ڈیپریشن بڑی عمر میں یاداشت کی کمزوری کا موجب!

ہفتہ 23-مارچ-2019

برطانوی ماہرین نفسیات نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ کم عمری میں ڈیرپیشن کے شکار افراد 50 سال کی عمر کو پہنچ کر یاداشت کی کمزوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔

انگلینڈ کی ‘سسکس’ یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بیس، تیس یا چالیس سال کی عمر میں ڈیپریشن کے شکار افراد کی یاداشت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے اور پچاس سال کی عمر کو پہنچ کر ان کی یاداشت پر کافی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہ تحقیق برطانیہ کے ایک سائنسی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ڈیپریشن تین مراحل کے دوران ادراک، شعور اور یاداشت کو متاثر کرسکتی ہے۔ نوجوانی میں ڈیپریشن کا شکار رہنے والے افراد پچاس سال یا ادھیڑ عمری میں حافظے کی کمزوری کا شکار ہوسکتے ہیں۔

یہ تحقیق 18 ہزار بچوں کے بیانات کے حصول کے بعد جاری کی گئی ہے۔ ماہرین اس پر مسلسل تین عشرےسے کام کررہے تھے۔ اس دوران وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ کم عمری میں ڈیپریشن کا شکار لوگ پچاس سال کی عمر کو پہنچ کر یاداشت کی کمزوری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی