چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی عدالتوں‌ کو فیصلوں کا کوئی اختیار نہیں: اوقاف

ہفتہ 23-مارچ-2019

فلسطینی اوقاف اور امور برائے مسجد اقصیٰ نے کہا ہے کہ صہیونی عدالتوں کو قبلہ اول کے حوالے سے فیصلے کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔

محکمہ اوقاف کی طرف سے یہ بات یورپی یونین کے سفیروں کو بھیجے گئے ایک مکتوب میں کہی گئی ہے۔ مکتون میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی عدالتیں مسجد اقصیٰ کے بارے میں فیصلے کرنے کا کوئی اختیار نہیں‌رکھتیں۔

ادھر گذشتہ روز القدس میں یورپی سفیروں اور القدس اوقاف کونسل کے مندوبین نے ایک مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔ القدس شریعت کورٹ کے ہال میں ہونے والے اجلاس میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور میں اسرائیلی مداخلت اور دیگر امور پر بحث کی گئی۔

اوقاف کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ، زمین کے اوپر اس کے مقامات اور زیرزمین الاقصیٰ کے حصوں پر صرف مسلمانوں کو تصرف کاحق حاصل ہے۔ یہ حق صرف مسلمانوں کے لیے ہے یہودیوں کو اس پرکوئی حق نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مصلیٰ‌باب رحمت مسجد اقصیٰ کا اٹوٹ انگ ہے اور اس میں اسرائیلی حکام، فوج اور آباد کاروں کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔

محکمہ اوقاف نے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے القدس اور قبلہ اول کے حوالے سے جرات مندانہ موقف کی خراج تحسین پیش کیا۔

مختصر لنک:

کاپی