فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز فلسطینیوں کی ایک پر امن احتجاجی ریلی پر صہیونی فوج نے اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور ساٹھ سے زاید زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے غزہ کی مشرقی سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں درجنوں افراد بے ہوش ہوگئے۔
غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کی پر امن ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ ان میں سےایک شہید کی عمر 29 اور دوسرے کی 18 سال بیان کی جاتی ہے۔ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 66 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
نامہ نگاروں کے مطابق صہیونی فوج نے مشرقی غزہ میں فلسطینی امدادی کارکنوں، ہلال احمر کے رضاکاروں اور صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا۔