فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت عباس ملیشیا نے 17 سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید وبند کی صعوبتیں اٹھانے والے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سابق اسیر جمال العواودہ کو 17 سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید رکھا گیا تھا۔ رہائی پانے کے چند روز بعد عباس ملیشیا نے اسے قید میں ڈال دیا ہے۔
ادھر عباس ملیشیا نے سابق اسیر احمد سلامہ ابو راس کو مسلسل تین دن اور احمد عزیز ابو عیشہ کو 15 دن سے پابند سلاسل رکھا ہوا ہے۔
ادھر اسی سیاق میں عباس ملیشیا نے رام اللہ سے 8 روز قبل ثائر الخضورنامی شہری کو حراست میں لیا تھا جب کہ سیاسی کارکن مامون الھندی 16 دن سے عباس ملیشیا کے زیرحراست ہے۔