جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی عوام کی قربانیوں کا سلسلہ رکنے والا نہیں:خالد طافش

جمعہ 22-مارچ-2019

فلسطینی مجلس قانون کے رکن خالد طافش  نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ فلسطینی عوام اپنے ملک سے اسرائیلی قبضہ ختم کرانے تک مزاحمت کی راہ پر ثابت قدم رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی طافش نے گذشتہ روز بیت لحم میں شہید احمد مناصرہ کے جنازے میں شرکت کے موقع پر کیا۔

انھوں نے کہا کہ’’فلسطینی قربانیوں کا سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک ان کا سامنا فلسطینیوں کے خون کے پیاسے اسرائیلی دشمن سے ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا دن اس ملک کی خاطر قربانیاں دینے والوں کے لئے ایک یادگار دن ہو گا۔

بیت لحم شہر میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شہید مناصرہ کے جنازے میں شرکت کی جنہیں گزشتہ شب اسرائیلی فوج نے بغیر کسی وجہ کے اس وقت گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا جب وہ ایک چیک پوسٹ کے قریب اپنی گاڑی پر گذر رہے تھے

مختصر لنک:

کاپی