چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی فوج ریمون جیل میں فلسطینی اسیران پر پل پڑی، 40 قیدی زخمی

جمعرات 21-مارچ-2019

اسرائیلی فوج اور تفتیشی اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد ‘ریمون’ جیل کے وارڈ نمبر 1 میں قید فلسطینیوں پر پل پڑی اور نہتے قیدیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم 40 فلسطینی اسیران زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران میڈیا کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی شام کو صہیونی فوج نے قیدیوں کے کمروں میں گھس کر انہیں تشدد کر کے باہر گھیسٹا۔ ان کے  ضروری سامان کی توڑ پھوڑ کی اور کتابیں ضبط کر لیں۔ اس کے علاوہ قیدیوں کو بھاری جرمانے کئے گئے۔

ادھر تحریک اسیران کا کہنا ہے کہ حالیہ ایام میں صہیونی اور تفتیشی اداروں نے قیدیوں کے خلاف غیر مسبوق جارحانہ کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ قیدیوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہراساں کیا جا رہا ہے۔

ادھر فلسطینی مرکز برائے دفاع حریات و شہری حقوق "حریات” کی طرف سے قیدیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ مرکز کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ قیدیوں پر صہیونی فوج کا تشدد ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے جس کےتحت عوفر، النقب، عسقلان اور بالخصوص ریمون جیل میں قید فلسطینیوں کو وحشیانہ  اور پر تشدد حربوں کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی