چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی شرپسند نے الخلیل کی تعمیراتی کمیٹی کے ملازم کو گاڑی تلے کچل ڈالا

جمعرات 21-مارچ-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےکے شمالی شہر الخلیل میں ایک یہودی شرپسند نے پرانے الخلیل شہر کی تعمیراتی کمیٹی کے ایک ملازم کو گاڑی تلے کچل ڈالا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق الخلیل میں انسانی حقوق کے دفاع کے لیے سرگرم کمیٹی کے مندوب عارف جابرنے بتایا کہ  جمعرات کے روز ایک یہودی آباد کار نے 53 سالہ فلسطینی شہری کو حارۃ جابر میں سڑک پار کرتے ہوئے کچل ڈالا اور یہودی آباد کار خود فرار ہوگیا۔

عارف جابر نے بتایا کہ زخمی ہونے والے فلسطینی کو ہلال احمر فلسطین کے امدادی کارکنوں نے ایمبولینس کی مدد سے اسپتال پہنچایا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق فلسطینی شہری کا ایک بازو ٹوٹ چکا ہے اور جسم پر اور بھی گہری چوٹی آئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی