عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ انفلوئنزا کی وباء بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ ہے۔
بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انفلوئنزا کی بیماری تیزی کے ساتھ اور دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر پھیل سکتی ہے۔
عالمی ادارے نے انفلوئنزا وائرس کی روک تھام کے لیے وسیع البنیاد کام کرنے اور اس کے بچائو کی تدابیر پر زور دیا ہے۔
بین الاقوامی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کے مختلف مُمالک کی طرف سے انفلوئنزا کے خطرات اور اس کے تدارک کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی ہیں مگر اس وائرس سے بچائو کے لیے ویکسین اور دیگر ادویات کی خاطر خواہ مقدار موجود نہیں۔
خیال رہے کہ انفلوئنزا کے باعث ایک ارب لوگوں کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے اور 2 لاکھ 90 ہزار سے 6 لاکھ 50 ہزار تک اموات کا خدشہ ہے۔