چهارشنبه 30/آوریل/2025

اقوام متحدہ کا غزہ میں فلسطینیوں کے لیے 3 ہزار ملازمتوں کا اعلان

بدھ 20-مارچ-2019

اقوام متحدہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قطر کے تعاون سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے غزہ کے عوام میں 3 ہزار ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے اور قطر نے ایک مشترکہ معاہدے کی منظوری دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت قطر غزہ میں 7 ملین ڈالر کے ترقیاتی پروگرام شروع کرے گا۔

اقوام متحدہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے، بحری تحفظ اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ ان منصوں کی مدت 6 سے 9 ماہ تک ہوگی اور ان سے غزہ کے عوام کو 3 ہزار ملازمتیں ملیں گی۔

غزہ میں اقوام متحدہ کے پروگرام منیجر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے غزہ میں نوجوانوں بالخصوص جامعات کے نئے فضلاء کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمتیں مہیا کی جائیں گی۔

مختصر لنک:

کاپی