کل سوموار کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں دسیوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ سوموار کے روز 53 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے وقت صہیونی پولیس کی بھاری نفری مسجد کے دروازوں پر تعینات کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے تازہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے جب دوسری جانب صہیونی عدالت نے مسجد اقصیٰ کے باب رحمت کو 60 دن کے لیے بند کردیا ہے۔