جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی میونسل اتھارٹی نے شعفاط کیمپ میں سکول کی اضافی عمارت گرا دی

منگل 19-مارچ-2019

اسرائیلی میونسپل اتھارٹی نے مقبوضہ یروشیلم کے جنوبی مشرقی علاقے شعفاط مہاجر کیمپ میں الرازی سکول کی زیر تعمیر عمارت کسی پیشگی نوٹس کے بغیر گرا دی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے کیمپ پر دھاوا بولنے کے بعد سکول سے تمام طلبہ اور اساتذہ کو باہر نکالا اور بعد میں  بلڈوزروں کے ذریعے سکول کی دو منزلہ عمارت کو گرا دیا۔

 اسی دوران اسرائیلی فوجیوں نے کیمپ کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک بلاک کر دی جس فلسطینی شہریوں اور علاقے میں آنے جانے والی ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر رہی۔

الرازی سکول سے شعفاط مہاجر کیمپ میں رہنے والے فلسطینیوں کی بڑی تعداد استفادہ کر رہی تھی، یہاں زیادہ طلبہ کو تعلیم دینے کے لئے دوسری عمارت کی اشد ضرورت تھی۔

مختصر لنک:

کاپی