شنبه 16/نوامبر/2024

نوجوانوں میں دماغی عوارض کی وجوہات

پیر 18-مارچ-2019

اگرچہ جوانی کی عمر میں دماغی عوارض کے لاحق ہونے کے واقعات بہت کم ہیں مگر یہ بیماری جب لاحق ہوجائے تو تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔

بڑی عمرکے افراد اور جوانوں میں دماغی عوارض کے لاحق ہونے کی کئی وجوہات ہیں اور وہ سب الگ الگ ہیں۔

امریکی اخبار’نیویارک ٹائمز’ میں شائع جینا کولٹا کےمضمون میں لکھا گیا ہے کہ جوانی کی عمرمیں جب دماغ کی شریاں میں‌کون کا دورانیہ متاثر ہوتا یا دماغ سے بہت زیادہ خون بہہ پڑتا ہے تو اس صورت میں دماغی عارضہ لاحق ہوسکتا ہے۔

دماغی عوارض کے مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر لی ایچ فیشلر  اور ڈاکٹر لورانس فیشلر کا کہنا ہے کہ جوانوں میں دماغی عارضہ لاحق ہونے کے واقعات اب بڑھ رہےہیں۔

ڈاکٹر شوام کا کہنا ہے کہ دماغ میں قلم کی نوک کے برابر بھی اگر خون رک جائے تو وہ جان لیوا ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  دماغی عارضہ دماغ کو توڑپھوڑ کررکھ دیتا ہے جس کے نتیجے میں دماغ کی شریانوں میں‌ خون کی گردش بند ہوجاتی ہے۔ ایسا ورزش کے بعد اچانک بھی رونما ہوسکتا ہے یا سانپ کی طرح رینگنے سے بھی یہ عارضہ لاحق ہوسکتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی