جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں 67 یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا

پیر 18-مارچ-2019

اتوار کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں دسیوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز 67 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں‌کے دھاووں کے وقت صہیونی پولیس کی بھاری نفری مسجد کے دروازوں پر تعینات کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے تازہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے جب دوسری جانب صہیونی عدالت نے مسجد اقصیٰ کے باب رحمت کو 60 دن کے لیے بند کردیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی