قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے تاریخی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی دوشیزہ کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے سترہ سالہ ولاء غيث کو مبینہ چاقو حملے کے الزام میں گرفتار کیا۔ گرفتار دوشیزہ کو ہتھکڑیاں لگا کر قریب ہی واقع اسرائیلی انٹلیجنس مرکز تفتیش کی غرض سے منتقل کر دیا گیا۔
اسرائیلی فوجی غرب اردن کے ناکوں پر فلسطینی لڑکے اور لڑکوں کو مختلف حیلوں بہانوں سے روک کر گرفتار کرتے رہتے ہیں۔