شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی بمباری کے باعث مصری وفد کی غزہ سے واپسی

ہفتہ 16-مارچ-2019

غزہ میں موجود مصری سکیورٹی وفد نے غزہ کے محصور ساحلی علاقے پر اسرائیلی جنگی جہازوں کے فضائی حملوں کے بعد حماس حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو ختم کرنے کے بعد علاقے کو فورا چھوڑ دیا ہے۔

مصری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کا وفد جمعرات کی دوپہر بیت حانون [ایریز] کراسنگ کے راستے غزہ پہنچا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ وفد نے حماس کے رہنماوں کے ساتھ بات چیت کے لیے غزہ کا دورہ کیا۔ اسرائیل کے ساتھ طویل مدتی معاہدے کے لیے سرکردہ تنظیموں سے بات چیت کی۔

گزشتہ سوموار حماس کی سیاسی بیورو کے رکن سہیل الھندی  نے کہا کہ انکی تحریک سرحدی مظاہروں کو روکنے کے لیے رکھی گئی شرائط پر اسرائیلی جواب کے انتظار میں ہے جن کے بارے میں  مصری وفد نے تل ابیب کو آگاہ کیا تھا۔

گزشتہ کئی مہینوں کے دوران اسرائیلی سکیورٹی حکام نے متعدد مرتبہ غزہ ، مغربی کنارے اور اسرائیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  متعلقہ جماعتوں سے غزہ کی صورتحال اور فلسطینی مصالحت کے بارے میں بات چیت کی۔

مختصر لنک:

کاپی