شنبه 03/می/2025

بیت المقدس سے تعلق رکھنے والا فلسطینی اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتار

ہفتہ 16-مارچ-2019

قابض اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے کارکن محمد أبو حمص کو مقدس شہر کے آل العيسوية  ضلع میں اس کے گھر سے اغوا کر لیا۔

اغوا کئے جانے والے کارکن پر الزام تھا کہ اس نے سوشل میڈیا پر  فلسطینوں پر زور دیا تھا کہ وہ وسطی یروشیلم میں ہونے والی میراتھن ریس میں حصہ لیں۔ یہ ریس ایک  ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب اسرائیلی بلدیہ بھی اسی طرح کا کھیلوں کا ایک پروگرام منعقد کر رہی ہے۔

حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے مقدس علاقے باب الرحمہ کو کھلوانے اور وہاں نماز ادا کرنے کی میں کامیابی کے بعد کئی فلسطینوں کو گرفتار کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی