چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل سے دوستی کرنے والے ملک قبلہ اول گنوانا چاہتے ہیں: علماء کونسل

ہفتہ 16-مارچ-2019

بین الاقوامی علماء اتحاد نے مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کی حالیہ اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی دشمن سے تعلقات قائم کرنے والے ممالک کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دوحہ میں علماء کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اول میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب ان ممالک کا کیا دھرا ہے جو اسرائیلی دشمن سے دوستی کے لیے کوشاں ہیں‌۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کو قبلہ اول اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے حرکت میں آنا تھا مگر وہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے لیے لپکے جا رہے ہیں۔

بیان میں علماء کونسل نے مسلمان ممالک کی اقوام اور حکومتوں پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے دفاع اور اس کے تمام دروازوں کو فلسطینی نمازیوں کے لیے کھلوانے کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ کے قبۃ الصخرہ میں گھس کر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے کے بعد عالم اسلام کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی