سه شنبه 13/می/2025

غزہ پر بمباری، حماس کی اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی

ہفتہ 16-مارچ-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نےغزہ کی پٹی پر آگ اور بارود کی بارش جاری رکھی تو اسے اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں‌ گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں‌کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ غزہ پراسرائیل نے جارحیت ایک ایسے وقت میں مسلط کی ہے جب دوسری جانب قبلہ اول کے خلاف صہیونی یلغار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فلسطینی قوم اسرائیلی ریاست کی ہرطرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

اُنہوں‌ نے کہا کہ صہیونی دُشمن فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی دفاعی صلاحیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ صہیونی ریاست اپنے داخلی بحرانوں‌ سے توجہ ہٹانے کے لیے غزہ کے عوام کو تختہ مشق بنا رہا ہے اور غزہ کے عوام کے لیے نئے بحران پیدا کررہا ہے۔

فوزی برھوم نے کہ حماس دشمن کو اس کے داخلی بحرانوں کی وجہ سے فسطینی قوم کاخون بہانے کی اجازت نہیں دے گی۔ غزہ پر جنگ مسلط کرکے صہیونی انتہا پسند گروپ انتخابی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔

خیال رہے کہ جمعرات اور جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ پر 60 مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں پانچ شہری زخمی ہوگئے جبکہ بمباری میں بڑے پیمانے پر عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔

مختصر لنک:

کاپی