قیلولہ کرنے کو صحت کے لیے مفید خیال کیا جاتا تھا مگر اب سائنسدانوں نے بھی قیلولے کی غیرمعمولی افادیت کو تسلیم کرلیا ہے۔
ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن کے نصف کے بعد کچھ دیر آرام کرنے سے فشار خون کے دبائو میں 5 ملی میٹر کی کمی آتی ہے۔ یہ کمی فشار خون کی دوائی کھانے یا نمک کا استعمال نہ کرنے کے اثرات کے برابر پے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قیلولہ حرکت قلب بند ہونے کے عوارض کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔ یونان کے "Asklepieion General” اسپتال کے ماہرین نے بلند فشار خون کے 212 مریضوں کو قیلولہ کے تجربے سے گذارا۔ ان کا بلند فشار خون 130 ملی میٹر ایچ جی تھا جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
ان مریضوں کو قیلولہ کرایا گیا اور ان کے فشارن خون میں 5 پوائنٹ کی کمی نوٹ کی گئی۔ یہ رپورٹ امریکی ریاست نیور اولینز میں ہونے والی سالانہ کانفرنس میں پیش کی گئی۔
تحقیق دان مانولیس کالیسٹراٹوس کا کہنا ہے کہ قیلولہ کرنے سے امراض قلب، خون کی شریانوں اور عارضہ قلب کے خطرات میں 10 فی صد کمی کرتا ہے۔
