اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار فلسطینی رکن پارلیمان احمد عطون کو دی گئی انتظامی حراست میں مزید 4 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق احمد عطون کو اسرائیلی فوج نے 21 نومبر 2018ء کو حراست میں لے کر چار ماہ کے لیے انتظامی قید میں ڈال دیا تھا۔
ٌخیال رہے کہ محمد ابو طیرکو اسرائیل نے القدس سے بے دخل کردیا تھا۔ وہ متعدد بار اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔ ان میں احمد ابو طیر بھی شامل ہیں۔ ابو طیر 10 سال تک صہیونی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
صہیونی ریاست نے 29 اپریل 2018ء کو احمد عطون، محمد ابو طیر، محمد طوطح اور سابق وزیر خالد ابو عرفہ کی القدس کی شہریت منسوخ کر دی۔