چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسلامی جہاد کے دو ارکان صہیونی زندانوں میں طویل قید سے رہا

بدھ 13-مارچ-2019

اسرائیلی عقوبت خانوں میں طویل قید کاٹنے والے اسلامی جہاد کے دو رہ نمائوں کو گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 41 سالہ ابراہیم کامل عبدالفتاح الشلبی اور 24 سالہ محمد سمیر صالح ابو زینہ کو گذشتہ روز رہا کیا گیا۔ عبدالفتاح الشلبی کو 12 ماہ کی انتظامی حراست کے بعد رہا کیا گیا جب کہ صالح ابو زینہ کو 32 ماہ قید کے بعد رہائی نصیب ہوئی ہے۔ اول الذکر کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے الحارثیہ قصبے سے ہے جب کہ آخر الذکر کا تعلق جنین میں قائم پناہ گزین کیمپ سے ہے۔

شہداء و اسیران فائونڈیشن کے مطابق ابراہیم شلبی کو اسرائیلی فوج نے 6 مارچ 2018ء  کو حراست میں لیا گیا اور انہیں ایک سال انتظامی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اسلامی جہاد کے دوسرے رہ نما محمد ابو زینہ کو 6 مارچ 2016ء کو گرفتار کیا گیا اور انہیں 32 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ابراہیم شلبی پہلے بھی چار بار گرفتار ہو کر 6 سال قید کاٹ چکے ہیں جب کہ محمد بو زینہ کی یہ پہلی گرفتاری اور قید ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی