جمعه 15/نوامبر/2024

قطری سفیر کا غزہ کا دورہ، اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

منگل 12-مارچ-2019

فلسطین کے لیے قطر کے مندوب اور غزہ کی تعمیر نو کمیٹی کے چیئرمین محمد العمادی نے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں‌نے اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کی قیادت سے غزہ میں انسامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قطری سفیر نے غزہ کے دورے کےدوران حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کی دیگر قیادت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں غزہ میں امدادی کاموں، انسانی بحران، غزہ کے عوام کو درپیش معاشی مشکلات اور ان کے حل کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی۔

گذشتہ روز قطری سفیر ‘بیت حانون’ گذرگاہ سے غزہ داخل ہوئے۔ انہوں‌نے غزہ کی پٹی میں قطر کے تعاون سے جاری ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔

خیال رہے کہ قطر نے غزہ کی پٹی میں چھ ما کے لیے 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے نو کروڑ ڈالر کی رقم صرف کی جاچکی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی