فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرقی علاقے اریحا میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے شہید کردیا۔
عبرانی نیوز ویب سائیٹ’0404′ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کار کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی مگر فلسطینی نوجوان نے گاڑی نہ روکی جس پر قابض فوج نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری کی موت واقع ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22 سالہ فلسطینی شہید ہوا۔ اس کی شاخت سلامہ صلاح سلامہ الکعابنہ کے نام سے کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج غرب اردن میں آئے روز فلسطینی نوجوانوں کو ان کی طرف سے خطرہ نہ ہونے کے باوجود گولیاں مار کر شہید کردیتی ہے۔
شہادت کے بعد ان پر فدائی حملے یا مزاحمتی کارروائیوں کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔ فلسطینیوں کو راہ چلتے گولیاں مار کر شہید کرنا صہیونی فوج کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔