جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

جمعہ 8-مارچ-2019

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں ہفتہ وار ہونے والے حق واپسی مظاہروں کے دوران مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتی ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینی مظاہرین شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

جنیوا میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر میشیل باشیلیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کے انتقامی حربوں کی وجہ مقامی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔

اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں‌ مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے مقامی آبادی کے سیاسی اور شہری حقوق بری طرح مثاثر ہوئے ہیں۔

انسانی حقوق کی ہائی کمیشن کے مطابق غزہ کی پٹی میں بے روزگاری کی شرح میں 50 فی صد تک پہنچ چکی ہے جب کہ غزہ کی پٹی کے 70 فی صد عوام بیرون ملک جائیداد پر انحصار کرتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی