دوشنبه 12/می/2025

اسرائیلی پولیس نے 7 فلسطینی خواتین کو حراست میں لے لیا

جمعہ 8-مارچ-2019

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ سے نکلتے ہوئے سات فلسطینی خواتین کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لی گئی تمام خواتین کو پرانے بیت المقدس میں القشلہ حراستی مرکز لے جایا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے فلسطینی خواتین کو مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط اور باب الحطۃ سے حراست میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لی گئی خواتین کو امن ومان میں خلل ڈالنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ انہیں کل عدالت میں  پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

گرفتار خواتین کی شناخت ناھد محاجنہ، منتھیٰ  امارۃ، نور محامید، اسلام محامید، سماح محامید ، راید اسعید اور سعادۃ عبیدیہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ادھر اسرائیلی پولیس نے ایک دوسری کارروائی میں مسجد اقصیٰ کے باب المجلس سے قبلہ اول کے نمازی اور بزرگ الشیخ نورالدین الرجبی کو حراست میں لے لیا۔ انہیں بھی القشلہ حراستی مرکز منتقل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی