فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی خواتین کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ سنہ 1967ء کے بعد صہیونی فوج نے 16 ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
فلسطینی محکمہ اسیران کی طرف سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت 49 فلسطینی خواتین صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 20 خواتین بچوں کی مائیں ہیں۔ ان میں چھ اسیرات زخمی حالت میں گرفتار کی گئیں۔ بعض اسیرات کو 16 سال تک قید کی سزائوں کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی خواتین کی ہونے والی سنگین پامالیوںکو روکیں اور فلسطینی شہریوں اور اسیران کے لیے کام کرنے والے اداروں کی حمایت کریںتاکہ صہیونی ریاست کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کی روک تھام کی جاسکے۔