سه شنبه 13/می/2025

غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی بچہ شہید

جمعرات 7-مارچ-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک 15 سالہ بچہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 15 ساہ سیف الدین عماد ابو زید گذشتہ جمعہ کو مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے علا کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ آج جمعرات کو علی الصباح اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ادھر بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں5 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ میں جاری مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے طاقت کے استعمال کے باعث اب تک 300 کے قریب فلسطینی شہید اور 28 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی