اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطین کے الاقصیٰ ٹی چینل کو ‘دہشت گرد’ تنظیم قرار دینے کے بعد اس پر پابندی عاید کر دی ہے۔
عبرانی اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے انٹیلی جنس ادارے ‘شاباک’ اور کمیٹی برائے انسداد معاشی دہشت گردی کی سفارش پر الاقصیٰ ٹیلی ویژن چینل کو ممنوعہ تنظیم قرار دے پر اس پر پابندی عاید کر دی ہے۔
صہیونی حکام کی طرف سے وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی تنظیم ‘حماس’ الاقصیٰ ٹی وی چینل کو استعمال کر کے عوام میں اپنے ہمدرد پیدا کرنے اور تنظیم میں نئی بھرتیوں کےلیے سرگرم ہے۔ یہ چینل ایک ایسے گروپ کے ساتھ منسلک ہے جسے صہیونی ریاست دہشت گرد قرار دیتا ہے۔
دوسری جانب فلسطین کے عوامی، سیاسی اور ابلاغی حلقوں نے اسرائیلی ریاست کے فیصلے کو ابلاغی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اپنے مظالم پر پردہ ڈالنےکی مذموم کوشش قرار دیا ہے۔