جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کا کل جمعہ دفاع قبلہ اول کے لیے نفیر عام کا اعلان

جمعرات 7-مارچ-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے مسجد اقصیٰ کےخلاف صہیونی ریشہ دوانیوں کے خلاف اور مقدس مقام کے تاریخی اور اسلامی تشخص کے دفاع کے لیے ملک بھر میں ‘نفیرعام’ کا اعلان کیا ہے۔ حماس کی طرف سے غزہ کی پٹی، غرب اردن، القدس اور اندورن فلسطین میں دفاع قبلہ اول ریلیوں اور جلسے جلوسوں میں شہریوں سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ‘حماس’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے ‘باب رحمت’ میں صہیونی فوج کی یلغار اور وہاں پر فلسطینیوں کو نماز کی ادائیگی سے محروم رکھنے کی سازش، قبلہ اول کو یہودیانے اور مسلمانوں کے اس تیسرے مقدس ترین مقام کی روز مرہ جاری بے حرمتی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔

حماس نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے روز دفاع قبلہ اول ریلیوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ اسرائیلی چیک پوسٹوں کے قریب جمع ہوکر نماز ادا کریں اور صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔

ادھر دوسری جانب صہیونی ریاست میں ہیکل سلیمانی کے لیے سرگرم صہیونی تنظیموں نے آج جمعرات کی شام مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے اورباب رحمت میں داخل ہونے کی مذموم مہم شروع کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی