فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے آج منگل کو دو مقامات پر بمباری کی تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے وسطی اور جنوبی غزہ میں دو الگ الگ مقامات پر بمباری کی۔ بمباری میں فلسطینی مزاحمتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹر کے ذریعے وسطی گورنری کی مشرقی سرحد پر ایک میزائل داغا جس تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔
فلسطینی طبی ذرائع کاکہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔
ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر خان یونس کے مقام پر ایک مزاحمتی مرکز پربمباری کی۔ خان یونس میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے کمپائونڈ کو نشانہ بنایا گیا۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج روزانہ کی بنیاد پر غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ک ورزیاں کررہی ہے۔