جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر کی انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال

بدھ 6-مارچ-2019

اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری نے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتا شروع کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی قصبےسلوان کے رہائشی عادل السلوادی نے اسرائیلی عدالت سے انتظامی قید سنائے جانے کے خلاف بہ طورپر احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ السلوادی کو اسرائیلی پولیس دو ماہ قبل بطن الھوایٰ کے مقام سے حراست میں لیا تھا۔ 46 سالہ عادل السلوادی کو کو صہیونی حکام نے 6 ماہ کی انتظامی حراست کی سزا سنائی۔
صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی شہری کواسرائیل کی سلامتی کےلیے خطرہ قرار دیا اور اسی الزام میں اسے چھ ماہ کے لیے جیل میں ڈال دیاگیا تھا۔ اس نے دو روز قبل انتظامی قید کے خلاف بہ احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 500 کے قریب انتظامی قیدی ہیں جنہیں بغیر کسی جرم کے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی