اسرائیلی عدالت کے حکم پر شہید فلسطینی اشرف نعالوۃ کی ماں وفاء نعالوہ کو جیل سے رہائی کے بعد ان کے گھر پرنظر بند کردیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وفاء نعالوۃ سے رہائی کے بدلے میں 30 ہزار شیکل کی بھاری رقم جرمانے کی شکل میں بھی وصول کی گئی ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 8 ہزار ڈالر کے مساوی ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی حکام کی طرف سے مسز نعالوۃ کو جیل سے رہائی کے بعد ان کی بیٹی ھنادی نعالوۃ کے گھر پر نظر بند کردیا گیا ہے۔ اس دوران ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔مقدمہ کی کارروائی مکمل ہونے تک وفاءکو نظر بند رکھا جائے گا۔ 13 مارچ کو ان کی رہائی متوقع ہے۔