فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت پولیس کی طرف سے صحافیوں کی گرفتاری پر غرب اردن کے صحافتی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنےآیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ پریس کلب کی طرف سے جاری ایک بیان میں "النجاح” ٹی وی چینل کے طولکرم میں نامہ نگار حازم ناصر اور ایک فوٹوگرافر کی گرفتاری ی شدید مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ عباس ملیشیا کے ہاتھوں صحافیوں کی گرفتاریاں آزادی اظہاررائے پرپابندی لگانے کی مذموم کوششوں کاحصہ ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روزعباس ملیشیا کے انٹیلی جنس حکام نے آزادی صحافت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینیر صحافی حازم ناصر اور ایک فوٹو جرنلسٹ کو حراست میں لے لیا تھا۔