بچھو کو دنیا بھرمیں ایک خطرناک اور جان لیوا کیڑا سمجھا جاتا ہے مگر بچھو ہزاروں انسانی جانیں بچانے کا ذریعہ بن چکا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ بچھو دنیا بھر میں ہزاروں کو لوگوں کا ذریعہ معاش ہے۔
بچھوخکو Deathstalker کہا جاتا ہے۔ فلسطین میں زرد رنگ کابچھو پایا جاتا ہے جو دنیا بھرمیں انتہائی خطرناک بچھوئوں شمار ہوتا ہے۔ اس کی زہر دنیا میں مہنگی ترین زہرین ہے۔ یوں سمجھیے چینی کے ایک دانے کے برابر بچھو کی زہر130 ڈالرپندرہ ہزار روپے کے برابر ہے۔
جریدے بزنس انسائیڈر کے مطابق فلسطین میںپائے جانے والے بچھو کے ایک گیلن کی قیمت 39 ملین ڈالر کے برابر ہے۔
تاہم یہ سائل زہر حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ 26 لاکھ 40 ہزار بچھوئوں سے ایک گیلن زہر حاصل کی جاسکتی ہے۔
بچھو کی زہرکو’ کلوٹوکسین’ کہا جاتا ہے۔ اس زہرکے استعمال سے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے کینسر کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بچھو کے زہر سے ملیریا کا علاج بھی کیا جاتا ہے۔ ہڈیوں کے امراض کے لیےبھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔