سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا عندیہ دیتے ہوئے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے خلاف اردن میں عرب پارلیمنٹ کے اجلاس میں پیش کی قرارداد پر سخت اعتراض کیا ہے۔ ان کے اس اعتراض میں مصرنے بھی ساتھ دیا ہے۔
خیال رہے کہ عرب ممالک کا 19 واں متحدہ پارلیمانی اجلاس اتوار کو اردن کے صدر مقام عمان میں شروع ہوا۔ عرب پارلیمنٹ میں کویتی مجلس امۃ کے اسپیکر مرزوق الغانم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کےقیام کومسترد کرتے ہوئے اسے ‘سیاسی جرم’ قرار دیا۔
کانفرنس کے اعلامیے میں کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی طرف سے شامل کردہ مطالبے پر سعودی عرب، امارات اور مصر نے اعتراض کیا۔
اس موقع پر سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین عبداللہ آل الشیخ نے کہا کہ اسرائیل ساتھ تعلقات کی مخالفت کا مطالبہ پارلیمنٹ کا نہیں حکومتوں کا اختیار ہے۔
مصر اور متحدہ عرب امارات کے وفود کے ساتھ اردنی پارلیمنٹ کے اسپیکر عاطف الطراونہ نے بھی اس کی حمایت کی۔